نواز شریف کا نیا موقف مضحکہ خیز اور باعث شرم ہے،عمران خان

منگل مئی 17:23

نواز شریف کا نیا موقف مضحکہ خیز اور باعث شرم ہے،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نیا موقف مضحکہ خیز اور باعث شرم ہے وہ کہتے ہیں لندن جائیدادیں بیٹوں کی ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج نواز شریف قطری خط سے بھی دست بردار ہوگئے ہیں نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں نواز شریف مانتے ہیں کہ لندن جائیدادیں ان کے بیٹوں کی ہیں تاہم انہیں یہ نہیں معلوم کے ان کے بچوں کے پاس پیس کہاں سے آیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ایک طرف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں دو سال ضائع کئے تو دوسری طرف عوام کے نیکیوں کا پیسہ بھی برباد کیا ۔