صحبت پور، 3مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات، 6گھروں کے سامان جل کر خاکستر

منگل 22 مئی 2018 17:29

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) صحبت پور کے علاقے میں 3مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے 6گھروں کے سامان جل کر خاکستر ہو گئی تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے میںتین مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس میں گوٹھ گل محمد کھوسہ میںعطاء محمد کھوسہ کے گھرمیں آگ لگنے سے تمام گھریلوں سامان جل گیا ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کا دوسرا واقعہ گوٹھ سردار خان کھوسہ میں پیش آیا جس میں آگ نے پھیل کر3گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے حاجی بڈوخان سامت،امان اللہ لاشاری،نصیب اللہ لاشاری کے گھروں کے تمام سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔

اور تیسرا واقعہ صحبت پور سٹی کے جمالی محلہ میں رونما ہوا جس میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قادر بخش جمالی کا گھر جل گیا۔تینوں مقامات فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابوکر کے مزید نقصانات ہونے سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :