جدہ ایئرپورٹ پر سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

منگل 22 مئی 2018 17:29

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) مدینہ سے 151 مسافروں کو ڈھاکہ لے جانے والے سعودی مسافر طیارے نے فنی خرابی کے باعث جدہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائنز کی فلائٹ SV3818 جو کہ مدینہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ جارہا تھا کہ نوز گیئر میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈ نگ کرنا پڑی جبکہ طیارے میں سوار151 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :