فیصل آباد،مخالفین کا تشدد ،

زمیندار موت کی بھینٹ چڑھ گیا

منگل 22 مئی 2018 17:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) مخالفین کے تشدد سے زمیندار موت کی بھینٹ چڑھ گیا دیگر واقعات میں باپ نے جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کو چھریاں مار دیں جبکہ رشتے دار کے ہاتھوں چھریوں کے پے در پے وار سے نو جوان کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 232ر ب رسالے والا کا رہائشی آٹھ بچوں کا باپ 45سالہ نثار ولد محمد شریف زمین ٹھیکہ پر لیکر کاشتکاری کر تا تھا چند روز قبل اس کا سبزی منڈی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر اسے ڈیرے پر باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر اسے کوڑے کے ڈھیر پر نیم بے ہوشی کے عالم میں پھینک دیا جہاں سے اسے تین روز قبل تشویشناک حالت میں ستارہ کالونی کے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا حالت مزید بگڑنے پر اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا ، پولیس نے نعش مارچری منتقل کر کے لواحقین کے حوالے کر دی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ جائیداد کے تنازعہ پر شہروآنہ کے رہائشی 35سالہ شہزاد کو سگے باپ اشرف نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریاں مار دیں جبکہ چیچہ وطنی کے رہائشی کو غلام دستگیر وغیرہ نے ارشد شہزاد کو چھریاں مار کر لہو لہان کر دیا جنہیں سپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :