رنویر سنگھ بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ، دیپیکا پڈوکون

منگل 22 مئی 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو انہیں سب میں نمایاں کرتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ ایسے شخص ہیں جن کی انہیں تلاش تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بور ہو جاتی ہیں جب لوگ کہتے ہیں کہ انہیں رنویر کی توانا ہونا بہت پسند ہے بلکہان میں بہت سی خصوصیات ہیں، وہ ایک اچھے انسان اور مہربان شخصیت کے ساتھ ساتھ حقیقت پسند ، جذباتی اور حساس بھی ہیں،اداکارہ نے کہا کہ رنویر سنگھ رونے سے نہیں ڈرتے، یہی باتیں ان کی مجھے پسند ہیں اور انہیں سب میں نمایاں کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :