پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے دعویداروں نے عوام سے ان کاروزگار بھی چھین لیاہے‘میاں مقصود احمد

�زارکرپٹ افراد کااربوں روپے ہڑپ کرجاناتشویش ناک ہے،ان کیخلاف کارروائی کی جائے‘عوامی وفود سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب اورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ 50ہزارکرپٹ افرادکااربوں روپے ہڑپ کرناتشویش ناک امر ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے،ایک طرف ٹیکس چور قومی خزانے کو بڑانقصان پہنچارہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت ایمنسٹی اسکیم کی ڈگڈگی لیے بیٹھی ہے،موجودہ حکمران عملاً ناکام ہوچکے ہیں،ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے،عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہے۔ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور روپے کی بے قدری نے معاشی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے دعویداروں نے عوام سے ان کاروزگار بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت ناکام حکومتی پالیسیوں کی بدولت زبوں حالی کاشکارہے۔کئی کئی گھنٹوں پر محیط غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صنعتوں کو تباہ وبرباد اور مزدوروں کو بے روزگارکردیاہے۔ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔میاں مقصوداحمد نے اشٹام فروشوں کے مسائل پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نی100روپے والااشٹام منسوخ کرکی1200روپے والا اشٹام اقرارنامہ بیع کے لیے مقررکیا ہے اور1200روپے والااشٹام پیپر،اشٹام فروش رکھنے کامجازنہ ہے۔

پنجاب بینک سے مہیاکیاجاتاہے۔اس شرح سے کوئی چیزبھی نہیں بڑھی پھراشٹام کی شرح اتنی کیوں بڑھائی گئی ہے جبکہ رجسٹری یاانتقال کے وقت حکومت بھاری فیس لے لیتی ہے تو اس بات کاکیاجوازہی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نی20روپے والا اشٹام بند کرکی50روپے کے اشٹام پر بیان حلفی تحریر کرنے کاآرڈیننس جاری کیا ہے جبکہ خزانہ میں50اور100روپے والااشٹام ایک مدت سے نہیں بھیجا جارہا۔بیان حلفی کے لئے مجبوراًاشٹام فروشوں کو200روپے والااشٹام پیپرلگاناپڑرہاہے جوکہ عوام الناس پر انتہائی ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ اشٹام فروشوں کو اشٹاموں کی خریداری کے وقت صرف5فیصدرعایت کی جاتی ہے جبکہ دفترخزانہ کے چکرلگانے اوراشٹام ارجنٹ حاصل کرنے پر اشٹام فروشوں سے اس سے زیادہ رشوت لے لی جاتی ہے۔