الیکشن2018ء:ایڈیشنل سیکرٹری ظفراقبال الیکشن کمشنرپنجاب مقرر

ظفراقبال ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ تعینات تھے،اخترنذیرکوایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 مئی 2018 17:41

الیکشن2018ء:ایڈیشنل سیکرٹری ظفراقبال الیکشن کمشنرپنجاب مقرر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایڈیشنل سیکرٹری ظفراقبال کوالیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا ہے، جبکہ اختر نذیر کو ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش افسران کی اہم تعیناتیوں کا عمل شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمشنر آف پاکستان میں الیکشن 2018ء کے پیش نظر پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری ظفراقبال کوالیکشن کمشنر پنجاب مقرر کردیا ہے۔ ظفر اقبال ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ تعینات تھے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے25 مئی تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات 2018 کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق تیارہوگیا۔

جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے پر پابندی عائد ہو گی۔ الیکشن کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔اسی طرح الیکشن میں کسی کی ذات کو نشانہ بنانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ انتخابی اخراجات کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق چیف الیکشن کمشنرکومنظوری کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات پراخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا۔ جس کے مطابق 20ارب روپے سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ جن میں بیلیٹ پیپر کے کاغذ کی خریداری اورچھپائی، خصوصی فیچر والے بیلٹپیپر کی خریداری، انتخابات میں سکیورٹی،انتخابی عملےکی ڈیوٹیوں کے معاوضے سمیت ٹرانسپورٹیشن وہ دیگر کیلئے اخراجات شامل ہیں۔