چین کی قدرتی گیس کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہوگا،ماہرین

ما حولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چین امریکہ سے مزید گیس درآمد کر سکتا ہے

منگل مئی 20:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی قدرتی گیس کی درآمدات جو کہ اس وقت ملکی کھپت کا 30فیصد سے زیادہ ہے میں مسلسل اضافہ ہوگا ،اور عالمی مارکیٹ طرزکو تبدیل کرتے ہوئے چین امریکہ توانائی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا،فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کیلئے فضائی آلودگی پھیلانے والے کوئلے کی جگہ صاف قدرتی گیس استعمال کرنے کی پالیسی کے تحت چین کی قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مانگ پوری کرنے کیلئے دنیا بھر میں زیادہ توانائی والے ممالک کی طرف توجہ مبذول ہو گی ، توانائی مشاورتی کمپنی آئی سی آئی ایس چین کی ریسرچ ڈائریکٹر لائی لائی نے کہا کہ مزید متنوع اور لچکدار قدرتی گیس اپپورٹ چینل سے ملک کی توانائی سلامتی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تیل کی پیداور میں ریکارڈ اضافہ اور چین میں گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ عالمی توانائی تجارت کیلئے اہم ذریعہ ہے ،اگر دونوں ممالک توانائی سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں تو یہ طرفین کے لیے مساوی سودمند ہو گا۔ کیونکہ دونوں ممالک گیس اور تیل کی پیداوار اور برآمد کنندگان کے طور پر مساوی کردار ادا کرتے ہیں ۔