Live Updates

نگران وزیر اعظم غیر جانبدار اور غیر متنازعہ اور آئندہ انتخابات شفاف کروانے کااہل ہو،

اس کیلئے خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کی قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدار اور غیر متنازعہ ہو اور آئندہ انتخابات شفاف طریقے سے کروانے کااہل ہو، نگران وزیر اعظم کیلئے خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کی قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری تھی کہ وہ نگران وزیر اعظم کیلئے تمام جماعتوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے بھی رانطہ کرتے لیکن خورشید شاہ نے اس معاملے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی جو کہ افسوسناک ہے۔ اب بھی اگر خورشید شاہ ہم سے اس سلسلے میں رابطہ کرتے ہیں تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے اور نگران وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں نام تجویز کر دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا موقف رہا ہے کہ جو بھی نگران وزیر اعظم بنے وہ غیر جانبدار اور غیر متنازعہ ہو اور آئندہ انتخابات شفاف طریقے سے کروانے کااہل ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات