دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی رضا کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سرور

منگل 22 مئی 2018 22:03

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی رضا کے حصول کا آسان ذریعہ ہے ۔وہ منگل کو مومنہ چیمہ فاونڈیشن کی جانب سے فیکلٹی آف فارمیسی کی پانچ مستحق طالبات میں سکالر شپ کی تقسیم کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز خان ، انچارج ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے،تعلیم کے شعبہ میں سکالر شپ کی فراہمی اس لحاظ سے بھی قابل ستائش ہے کہ اس سے نہ صرف مستحق طلبہ کو حصول علم میں مدد ملتی ہے بلکہ تعلیم کے حصول کے بعد وہی طلبہ عملی میدان میں علم کی بنیاد پر مثالی زندگی سے معاشرے کی بھی خدمت کرتا ہے اور یوں یہ ایک صدقہ جاریہ ہے ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مومنہ چیمہ فاونڈیشن کی جانب سے فی طالب علم 20 ہزار روپے سکالر شپ دیا جاتا ہے ایسے غریب طلبہ جن کے والدین یا کوئی ایک حیات نہ ہو اور وہ مستحق ہوں انہیں سکالر شپ فراہم کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ اگلے پچاس سال تک ان شا اللہ جاری رہے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے مومنہ چیمہ فاونڈیشن کی طیبہ ضیا اور کرنل شوکت حیات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :