لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:27

لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) بڑھتی ہوئی فیسوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سڑکوں پر آگئے۔ احتجاج میں سول لائنز کالج، سائنس کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

طلبہ نے تعلیمی اداروں میں فیسوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کر دیا۔فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ نے مال روڈ پر پی ایم جی چوک کے مقام پر مظاہرہ کیا اور سڑک کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ طلبہ اور ان کے والدین پر مزید مالی بوجھ نہ پڑے۔