پشاور، کسٹم چوک ،آبدرہ روڈ، تہکال ، پاؤکہ اور ائرفیلڈ کے آس پاس ہوائی فائرنگ ،کبوتر بازی اور پتنگ اڑانے پر پابندی

منگل 22 مئی 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت پشتخرہ ،لنڈی اخون محمد ،گڑھی سکندر خان، نوے کلے، شہید آباد ،باڑہ گیٹ ،کسٹم چوک ،آبدرہ روڈ، تہکال اور پاؤکہ پشاور کے علاقوں میں ائرفیلڈ کے آس پاس ہوائی فائرنگ ،کبوتر بازی اور پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فور طورپر دو ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔