گلستان جوہر کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

منگل مئی 23:06

گلستان جوہر کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) منگل کو گلستان جوہر کے علاقے بلاک نمبر 18کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیلنے لگی جس کی اطلاع پولیس حکام امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے عملہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ۔فائر بریگیڈ عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا ۔فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 3گاڑیوں نے حصہ لیا ۔#

متعلقہ عنوان :