بلوچستان میں خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول کیلئے پنجاب حکومت نے 75.86ملین کی گرانٹ جاری کردی

گوادرمیںجدید طرز کا بین الاقوامی ماڈل سکول تعمیر کیا جائیگا، ایک ہزار طلبہ تعلیم حاصل کریں گے

منگل 22 مئی 2018 23:11

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بلوچستان میں اعلیٰ معیار کے خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول کیلئے پنجاب حکومت نے 75.86ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی ۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری گرانٹ سے صنعتی بندرگارہ گوادرمیںجدید طرز کا بین الاقوامی ماڈل سکول تعمیر کیا جائیگا جہاں ایک ہزار طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول کیلئے پنجاب حکومت اورپاکستان نیوی کے درمیان نومبر 2014ء میں باہمی یادداشت کے ذریعے 200ملین روپے کی لاگت سے تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر کیلئے ابتدائی طورپرپہلے فیز کیلئے ایڈمن ونگ اورنویںودسویں جماعت کے بلاک کی تعمیر کیلئے مارچ2015ء میںمذکورہ سکول کیلئے 55ملین روپے جاری کئے گئے تھے جبکہ دوسرے فیز کیلئے جولائی 2015ء میں 65ملین روپے جاری کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق امسال خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول میں کلاسز کا آغاز مارچ /اپریل میںہونا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر تاحال کلاسز شروع نہیں ہوسکیں،نئی کلاسز کا آغاز رواں سال ستمبر /اکتوبر میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :