تاجر رمضان المبارک میں نیکی کے جذبہ کے تحت تجارت کو فروغ دیں، ڈی پی او

منگل 22 مئی 2018 23:19

ساہیوال۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں نیکی کے جذبہ کے تحت تجارت کو فروغ دیں اور رمضان المبارک میں عوام کومعیاری اور سستے داموں اشیائے خورونوش فراہم کریںتاکہ تمام شہری بھی بآسانی سے اشیاء خرید سکیں، وہ گزشتہ روز ماڈل بازار میں سستا رمضان بازار کے اچانک دورہ کے دوران تاجروں سے گفتگوکر رہے تھے ، انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کرتے ہوئے انہیں ریٹ کے مطابق فروخت کرنے پر زوردیا اور کہاکہ رمضان المبارک کے دوران الله سے تجارت کریں اور عوام کو سستے داموں اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :