ماہ رمضان المبار ک،گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم

عوام گراں فروشوں کی نشاندہی کریں کارروائی ہو گی، سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کریں اورعوم کو ریلیف فراہم کریں کمشنر کراچی اعجا ز احمد خان

منگل 22 مئی 2018 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے مہم میں منگل کو کارروائی کر تے ہوئے گراں فروشی کے مرتکب 474 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 35 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی ،کریانہ ، دودھ، گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 68 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کریں یقینی بنائیں کہ عوام کو اشیا ئے خورد ونوش کی قیمتوں میں ریلیف ملے اور اور انھیںسر کاری نرخ پر اشیا دستیاب ہوں انھوں نے کہا کہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رہے گی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش کی قیمتوں میں ریلیف ملے اور انھیںمناسب قیمت پر کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوں ۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نر خ کی فہرستیں آویزاں نہ کر نے والے دکانداوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے ا نھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جایے کہ دکاندارسرکاری نرخ کی فہرستیں نمایا ں طور پر آویزاں کریں۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت کرائیں ۔