پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھنا چاہتا ہے

بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 23 مئی 2018 00:20

پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن چاہتا ہے اور تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے کشمیر پر ایک خصوصی کمیشن کی تشکیم کا مطالبہ کیا جو قومی و بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بہترین طریقے سے اجاگر کرے اور اس کے لیے منظم طریقے سے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اہم مسئلہ کشمیر کا ہے اور بھارت کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ اسے کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے میز پر بیٹھ کر بات کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور بھارت طاقت کے استعمال سے ان کی پرامن تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا۔