فلم ’’راضی‘‘ کا 82.3 کروڑ کا بزنس

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’راضی‘‘ نے اب تک مجموعی طور پر 82.3 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی فلم’’راضی‘‘ 11مئی کو ریلیزکی گئی جو اب ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے اب تک مجموعی طور پر 82.3کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا، جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ آرمی آفیسر سے شادی کرتی ہے اور پاکستان میں بطور بھارتی جاسوس کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول’’کالنگ سہمٹ ‘‘ سے ماخوذ ہے۔