حجامہ سنت طریقہ علاج کو طب یونانی کا حصہ قرار دینا غیر آئینی اور غلط ہے‘ پروفیسر حکیم ایم این اے عارفی

بدھ 23 مئی 2018 14:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) حجامہ سنت طریقہ علاج ہے اسکو طب یونانی کا حصہ قرار دینا غیر آئینی اور غلط ہے اور نہ ہی یہ طریقہ علاج نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیشنل کونسل فار اسلامک طب پروفیسر حکیم ایم این اے عارفی نے حجامہ کی آئینی حیثیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا مجلس مذاکرہ میں حکیم افضل خان، حکیم محمد احمد ،حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر،حکیم محمد ابوبکر،حکیم حفیظ الرحمن،حکیم عتیق الرحمن ،حکیم اللہ ڈتہ ڈوگر، حکیم اکرم نجمی، حکیم محمد اسلم جوئیہ اور حکیم غلام فرید میر شامل تھے انہوں نے بتایا کہ حجامہ سنت نبوی طریقہ علاج ہے ۔

(جاری ہے)

یونانی ،ایورویدک اور ہومیو پیتھک ایکٹ ٹو1965سے مستثنی ہے کیونکہ یہ ایکٹ یونانی ،ایورویدک اور ہومیو پیتھک طریقہ ہائے علاج کی تعلیم و تربیت ،دوا سازی اور پریکٹس کیلئے مختص ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حجامہ سنت طریقہ علاج اور دیگر متبادل طریوہ ہائے علاج کی تعلیم و تربیت ،دوا سازی اور پریکٹس کیلئے علیحدہ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ ملکی عوام حجامہ اور دیگر متبادل طریقہ علاج جن میں طب نبوی ﷺ ،طب مفر د اعضائ(علاج بالغذا)آکو پنکچر ،آکو پریشر ،الیکٹرو ہومیو پیتھی ،کرومو پیتھی ،ہائیڈرو پیتھی،کلر تھیراپی اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :