شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن سب جماعتوں کو اعتماد میں لے،چوہدری شجاعت

بدھ 23 مئی 2018 17:16

شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن سب جماعتوں کو اعتماد میں لے،چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن سب جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔ نگران سیٹ اپ غیر متنازع نہ ہوا تو سوال اٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری شجاعت نے کہا کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائی تاکہ الیکشن کے لئے لائحہ عمل پر اجلاس بلایا جاسکے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نواز شریف کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز شریف کے بیانیے کا متحمل نہیں ہوسکتا قوم نواز شریف سے پوچھ رہی ہے کہ وہ کس کاایجنڈا پورا کررہے ہیں ۔