کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈکیتی مزاحمت نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی

بدھ 23 مئی 2018 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈکیتی مزاحمت نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر دانیال نامی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم عبدالمالک کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی۔۔دوسری جانب عدالت میں تفتیشی افسر نے ملزم کے شناخت کے شناخت پریڈ کے لئے درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔۔واضح رہے کہ ملزم نیاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موبائل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر 20 سال نوجوان دانیال کو قتل کردیا تھا۔۔ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ اورنگی میں درج تھا۔