ٹھٹھہ،مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی

بدھ 23 مئی 2018 22:02

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گھوڑاباری کے گاؤں دوست محمد نوحانی میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ 23 سالہ نوجوان صدام حسین ولد محمد یوسف نوحانی نے خود پر پستول کے فائر کرکے خودکشی کرلی، اطلاع ملنے پر پیر پٹھو تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کردی گئی، دریں اثنا بوہارا کے قریب عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران بجلی کے قریبی پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور علی ولد عیسیٰ لالانی موقع پر جاں بحق ہوگیا، دریں اثنا گجو کے قریب ٹائر برسٹ ہوجانے کے باعث تیز رفتار پولیس موبائل بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال ٹھٹھہ سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد روانہ کیا گیا۔