خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، مائزہ حمید

بدھ 23 مئی 2018 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی جبکہ اس کی قیادت اگلی مدت کے لیے 100 دنوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک بھر میں عوام کی خدمت کی ہے اور جنوبی پنجاب میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلسل عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر ایک مثال قائم کر دی ہے۔