سرگودھا سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے ساتھیوں سمیت پارٹی قیادت کیخلاف بغاوت کا عندیہ دیدیا

جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات‘ سرگودھا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالہ سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

بدھ 23 مئی 2018 23:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر حلقہ این اے 90 سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے ساتھیوں سمیت پارٹی قیادت کیخلاف بغاوت کا عندیہ دیدیاانہوں نے سرگودھا سے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی لیگی ایم پی اے کو این اے 90 کاٹکٹ دینے کے فیصلے کیخلاف جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات‘ جس میں سرگودھا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالہ سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیاالحاج ممتاز اختر کاہلوں نے پارٹی کیلئے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی قربانیوں کے بارے میں تفصیل سے قائدین کو آگاہ کیا جس پر جہانگیر ترین سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور ٹکٹ اسی شخص کو ملے گا جو میرٹ پر پورا اترے گا اس موقع پر ممتاز اختر کاہلوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاسی مسافر اپنے مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ 28 مئی کو فیصلہ کریگا کہ ٹکٹ کس کو دینا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پارلیمانی بورڈ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہیں کریگا ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے سرگودھا میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور ہر موقع پر پارٹی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی۔