روینہ ٹنڈن فلاحی مقصد کے لئے 75 وائلڈ لائف تصاویر آج سے نمائش کے لئے پیش کریںگی

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن فلاحی مقصد کے لئے اپنی 75 وائلڈ لائف تصاویر آج( 25مئی) سے نمائش کے لئے پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کوکیمرے میں بند کرنا میرا جنون ہے، جنگلات سے محبت اور ہماری زمین پر جو کچھ بھی ہے اس کے بچائو کے لئے کوشش کرنا اور اس مقصد کے لئے اقویریئرس( Aquarius) جسے پراجیکٹ سے ابتدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات انسانوں کی زندگی کی بنیاد ہوتے ہیں اور انہیں تباہ کرنا ماحولیاتی تباہی کے مترادف ہے، زمین پر ہر تخلیق کی گئی چیز کسی نہ کسی مقصد کے لئے وجود میں آئی ہے اور اپنی زمین کو بچانے کے لئے انسانوں کو اپنی تخلیق کے مقصد کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ نمائش 25 سی29مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :