نواز شریف نے چیئرمین نیب کو دوسری مرتبہ قانونی نوٹس بھجوا دیا
چیئرمین نیب 14 روز میں ایک ارب روپے کا ہرجانہ اداکریں اور انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کریں۔قانونی نوٹس
میاں محمد ندیم جمعرات 24 مئی 2018 12:23
(جاری ہے)
قانونی نوٹس کے مطابق 14 روز میں معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ 8 مئی کو نیب نے جھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلیز جاری کی اور اس میں سابق وزیراعظم پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9 ارب منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا۔
قانونی نوٹس کے مطابق جن میڈیا رپورٹس پر نیب نے نوٹس لیا، 8 مئی کی پریس ریلیز میں ان کا حوالہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ ورلڈ بینک اور اسٹیٹ بینک کی وضاحت کے باوجود ایک اور پریس ریلیز 9 مئی کو جاری کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک نے 8 مئی کو وضاحت دیتے ہوئے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کی نفی کر دی تھی اور یہ واضح کیا تھا کہ رپورٹ میں کسی شخص کا نام دیا گیا نہ ہی منی لانڈرنگ کا کہا گیا۔چیئرمین نیب کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو دوسری پریس ریلیز میں ورلڈ بینک کی وضاحت کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔قانونی نوٹس کے مطابق اس سے پہلے نیب کو محض شکایت موصول ہونے پر اعلامیہ جاری کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی، نواز شریف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں جو 3 مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق کے بغیر اعلامیہ جاری کر دینا بدنیتی پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک قانونی نوٹس سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے 17 مئی کو بھجوایا گیا تھا۔اس قانونی نوٹس میں چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا جبکہ بے بنیاد الزامات پر نواز شریف سے معافی مانگنے کا بھی کہا گیا تھا۔یاد رہے کہ 8 مئی کو نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر کی رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق میڈیا پر آنے والی رپورٹس کا نوٹس لیا تھا۔نیب نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.