برسات سے قبل برساتی نالوں کی مکمل صفائی کرنے کیلئے ہدایات جاری

جمعرات 24 مئی 2018 14:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام برساتی نالوں کی برسات سے قبل مکمل صفائی کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں ،تفصیلات کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں برساتی نالوں کی صفائی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا خود جائزہ لیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے ، اس کیلئے محکمہ آبپاشی اور ڈرینج کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :