ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ونگ اسلام آباد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں موجودہ کوآپریٹیو رجسٹرڈ،پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی کی موقع پر جاکر سہولیات کا جائزہ لیگی

جمعرات 24 مئی 2018 21:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ فیصلہ کی روشنی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم 57غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ونگ اسلام آباد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میںنیب ،اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اوراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ پر مشتمل افسران کی چار رکنی فارنسک آڈٹ حکام کے نمائندے شامل ہونگے کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں موجودہ کوآپریٹیو رجسٹرڈ،پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی کی موقع پر جاکر سہولیات کا جائزہ لیگی جو کہ نقشہ میں درج ہونگی اور انکی پہلے ایک لسٹ مرتب کریگی جس میں ان تمام سہولیات اور انکے قانونی یا غیر قانونی ہونے کی تفصیلات مرتب کی جائیگی کمیٹی دو ماہ کے اندر ایف آئی اے کے زونل ڈائریکٹر کی جانب سے رپورٹ مرتب کر کے انہیں سفارشات، خدشات وغیرہ جمع کرائیگی تاکہ مزید کاروائی عمل میں لائی جاسکے کمیٹی میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اس چار رکنی کمیٹی کی سربراہی کرینگے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبد الحی خان بابڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک محمد طارق اور فہید اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہونگے ۔