جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوچکے ،انجم عقیل خان

خدمت کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میںجیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور تعمیر وترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا،سابق رکن قومی اسمبلی

جمعرات 24 مئی 2018 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے سنیئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عوا م کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے بوکھلا کر چوردروازے سے سازشی عناصر نے ہرطرح کے حربے استعمال کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبول ختم کرنے کی کوششیں کیں لیکن قوم نے انہیں بُری طرح مسترد کردیا ہے،اب جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام سچ اور جھوٹ کے درمیان تمیز کا ادراک رکھتے ہیں ،قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ہر کارکن پاکستان کو پرامن ،فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے،خدمت کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میںجیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور تعمیر وترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

مسلم لیگی رہنما انجم عقیل خان نے کہاکہ دھرنوں اور لاک ڈائونوں سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کرنے والے اب کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے اور ابہ وہ اپنی سیاست بچانے کیلئے چوردروازوں سے آگے آنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کے دعویداروں نے پشاور سمیت پورے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور بلین ٹری سونامی کا منصوبہ تحریک انصاف کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے اور پانچ سال میٹرو پر تنقید کرنے والوں سے اب جاتے جاتے پشاور میں میٹرو کانعرہ لگایاہے۔