سرکاری سکولوں میں 51کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 88 سکیموں پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)

جمعرات 24 مئی 2018 23:35

فیصل آباد۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ضلع کے سرکاری سکولوں میں 51کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 88سکیموںپرتعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اس ضمن میں محکمہ تعلیم اوربلڈنگز کے افسران موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی پراگریس پرکڑی نظر رکھیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے انسپکشن رپورٹس سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رانا محمدشبیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمدساجد،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اخترکے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے سکولوں میں آئی ٹی لیبز،چاردیواریوں وخطرناک /بوسیدہ عمارتوں وحصوں کی تعمیر ومرمت کی تازہ ترین پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر منصوبے جلد مکمل کرکے رپورٹ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماہ فروری کی مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے متعلقہ انڈیکیٹرز کے اہداف کے حصول کویقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ متعلقہ افسران اپنے ذمہ ٹاسک کو احسن انداز میں پوراکریںاوربچوں کے داخلوں کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔انہوں نے ڈی اوز،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کو سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹس کرنے اور تدریسی سمیت دیگر انتظامی امورکی حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران شعبہ مانیٹرنگ نے سکولوں میں اساتذہ وبچوں کی حاضری،صفائی ستھرائی اور تعمیرومرمت کے عمل کی رپورٹس پیش کیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے انتظامی معاملات اورپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کی کامیابی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :