فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’ سیلفش‘‘ کا ٹیزر جاری

جمعہ 25 مئی 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’ سیلفش‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’ سیلفش‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ سرخ شرٹ جبکہ بوبی دیول کے ساتھ ایکوا رنگ کی فراک پہن رکھی ہے۔

(جاری ہے)

گانے کے بول سلمان خان نے لکھے ہیں جبکہ گانے میں اپنی آواز کا جادو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور لولیا ونٹر جگایا ہے گانا سلمان خان ،بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شا پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، ثاقب سلیم، سلمان خان ، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔