وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعظم کا فیصلہ جلد کرنا چاہئے، سینیٹر رحمن ملک

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعظم کا فیصلہ جلد کرنا چاہئے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اے رحمن ملک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو جلد کرنا چاہئے بصورت دیگر گیند کسی اور کے کورٹ میں ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1947ء کی آزادی کے بعد ایف سی آر کے کالے قوانین سے فاٹا کے عوام کو آزادی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے عوام کے انسانی و بنیادی حقوق کو تحفظ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ترقیاتی کام کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بھی ملے گا۔ رحمن ملک نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قانون کی بالادستی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب فاٹا نظر انداز نہیں ہو گا۔