ورلڈ کوئزنگ چیمپئین شپ 2018

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مئی 2018 17:58

انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن ہر سال جون کے پہلے سنیچر کو دنیا بھر میں ورلڈ کوئزنگ چیپئین شپ منعقد کرتی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کی پاکستان میں ایسوسی ایٹ تنظیم پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل یہ چیمپئین شپ کراچی میں منعقد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئین شپ 2 جون 2018ء کو صبح 9:30 بجے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مین یونیورسٹی روڈ، بلاک 5 گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگی۔

اس  چیمپئین شپ میں خواتین و حضرات، طلبہ و طالبات، بچوں اور بوڑھوں سمیت کسی بھی عمر کے تمام پاکستانی شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ دو گھنٹے پر محیط اور دو سو چالیس (240) سوالات پر مشتمل ہوگا۔ چیمپئین شپ میں حصہ لینے کے خواہشمند تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔