الیکشن کمیشن نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا

تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری ، مشاورتی اجلاس میں " سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق"کو حتمی شکل دی جائے گی

جمعہ مئی 20:40

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو طلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس مورخہ 31 مئی کو طلب کر لیا جس کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیے گئے، مشاورتی اجلاس میں " سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق"کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں (جن کی نمائندگی پارلیمنٹ میں موجود ہے ) کا مشاورتی اجلاس مورخہ 31 مئی 2018ء کو دن 11بجے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں انتخابات ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت ان کی مشاورت سے " سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق"کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران کے لئے ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ تما م جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی اور تیار ی کے ساتھ مقررہ تاریخ کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کرسکیں۔