راولپنڈی،ڈائریکٹر لائیوسٹاک شاہد سجاد اصغر کے زیر نگرانی تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں مویشیوں کا مقابلہ حسن کا انعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی پالیسیوں کے مطابق اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی شاہد سجاد اصغر کے زیر نگرانی تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں مویشیوں کا مقابلہ حسن منعقد ہوا جس میں بیل ، بھیڑ اور اعلیٰ نسل کے بکروںاور بکریوں نے شرکت کی اس موقع پر مویشیوں کی ریمپ پر واک کرائی گئی اور ججز چیئر مین یونین کونسل بابو ممتاز خان، نمبردار محمد ادریس اور محکمہ لائیوسٹا ک کے ڈاکٹر وسیم نے خوبصورت مویشیوں کا فیصلہ کیا پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مویشیوں کے مالکان میں انعاما ت اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع اٹک ڈاکٹر عاصم ، معززین علاقہ اور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی محکمہ لائیوسٹاک پورے صوبہ میں تحصیل کی سطح پر مویشیوں کے مقابلہ حسن منعقد کرا رہا ہے تاکہ کسانوں میں جانوروں کی صحت اور دیکھ بال کے رحجان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔