کراچی، صرف تر قیاتی کام کر انا ہماری ذمے داریوں کا حصہ نہیں،سلمان عبداللہ مراد

بلکہ ہروہ عمل جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی وہ ہمارے فرائض کا حصہ ہے ہماری سیاسی تر بیت میں معاشرے کی فلاح وبہبود کو خصوصی توجہ دی گئی،جس کی وجہ سے آج ہم ان کی خدمت میں پیش پیش ہیں،چئیر مین ضلع کونسل کراچی

جمعہ 25 مئی 2018 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) چئیر مین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صرف تر قیاتی کام کر انا ہماری ذمے داریوں کا حصہ نہیں بلکہ ہروہ عمل جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی وہ ہمارے فرائض کا حصہ ہے ہماری سیاسی تر بیت میں معاشرے کی فلاح وبہبود کو خصوصی توجہ دی گئی۔ جس کی وجہ سے آج ہم ان کی خدمت میں پیش پیش ہیں، شہید قائد ذولفقار علی بھٹو سے موجود ہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری تک، قیادت نے ہمیشہ عوامی حقوق کی آواز بلند کی ہے ۔

ہم نے بہت سے علاقوں میں دیکھا ہے جہاں بچے نامناسب حالات میں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں، ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ایکسین عبدالغنی شیخ، ڈائریکٹر شوشل و یلفئیر عبدالقیوم بھی موجود تھے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم نے جو ووٹ لیتے وقت عوام سے عہد کیا تھا آج اسکو نبھا رہے ہیں بعض علاقوں میں بہت سی ضروریات زندگی کی سہولیات موجود نہیں تھی جسکو ہماری مانیٹر ٹیم نے جائزہ لیکر انکو تمام سہولیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

یہی وہ وژن ہے جو ہمارے علاقے کو مثالی بنائے گا قیادت کی طرف سے جو اعتماد ہے اسکی بدولت برسوں سے لاوارث محکموں کو دوبارہ سے فعال کیا عوام کی خدمت کرنے کا عزم ہو تو کوئی بھی مسئلہ کچھ نہیں کر سکتا نیت صاف منزل آسان کے معاورے پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے کی جستجو میں ہے کامیابی رب الکریم دے گا ۔