کراچی، شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ کی جانب سے دن و رات کوششیں جاری

اس ضمن میں واٹربورڈ کا کمپلینٹ سینٹر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ، گزشتہ چند روز سے شہر میں ہونے والی شدید گرمی کے دوران شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے واٹربورڈ کے متعدد ملازمین ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ چکے ہیں

جمعہ 25 مئی 2018 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ کی جانب سے دن و رات کوششیں جاری ہیں ، اس ضمن میں واٹربورڈ کا کمپلینٹ سینٹر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ، گزشتہ چند روز سے شہر میں ہونے والی شدید گرمی کے دوران شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے واٹربورڈ کے متعدد ملازمین ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ چکے ہیں ،پانی کی قلت کا شکار شہر کے مختلف علاقوںمیں ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی بھی جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دوران رمضان بھی دن رات کوشاں ہے ،واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی جاری ہے ،گزشتہ چند روز میں شہر کے شدید گرم موسم میں بھی شہریوں کے مسائل کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل واٹربورڈ کے 4 ملازمین ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ چکے ہیں ،موسمی حدت سے بچنے کیلئے بعض علاقوں میں رات کے اوقات میں کام کیا جارہا ہے ، واٹربورڈ کے عملے نے گزشتہ رات سے صبح تک مسلسل کام کرکے ناظم آباد 3 میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا ، سندھی مسلم سوسائٹی میں 12 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ، سیکٹر 48 اے ، 16000 فٹ روڈ یوسی 35 کورنگی 18 انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے ، میٹرویل سائٹ ٹاؤن میں 16 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ، پٹھان کالونی سائٹ ٹاؤن میں بھی 12 انچ قطر کی پائپ لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے ، اس کے علاوہ واٹربورڈ کے عملے نے عبداللہ بنگلوز سیکٹر 7c میں 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا کر پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا ہے ،دوسری جانب قلت آب کا شکار شہر کے مختلف علاقوں میں ٹینکروں کے زریعے پانی کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے ، گزشتہ روز واٹربورڈ کی جانب سے شہر کے گنجان آباد علاقوں لیاقت آباد، موسیٰ کالونی اور گلبرگ سمیت دیگر میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کیا گیا،مساجد میں بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچایا جارہا ہے ۔

#