یہودیوں کے مقابلے میںمسیحی بہتر قوم ہیں،اہل اسلام سے مکالمے کاآغاز کرنا چاہیے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

ہفتہ 26 مئی 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یہودیوں کے مقابلے میںمسیحی بہتر قوم ہیں۔ جن سے اسلام کے دیرینہ تعلقات بھی اچھے رہے ہیں ۔ اہل اسلام کو مسیحیت کے پیروکاروں سے مکالمے کاآغاز کرنا چاہیے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو۔

لیکن آج کا یہودی امریکہ کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بناچکا ہے۔ اور عالمی سطح پر مسیحیوں کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ عالمی منڈی پر یہودیوں کے قبضے کی وجہ سے وہ منتشر اقوام کے مقابلے میں بہتر سازشوں کے جال بن سکتے ہیں۔ قرآن مجید کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور مکمل نظام حیات ہے۔

(جاری ہے)

قرآن مجید زندہ معجزہ اور آخری الہامی کتاب ہے۔

جس میں حلال و حرام سمیت ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مصلوب نہیں ہوئے،بلکہ انہیں آسمانوں پر زندہ اٹھالیا گیا تھا اور وہ دوبارہ زمین پر بھیجے جائیں گے اور تبلیغ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی مکا ر اور بزدل قوم ہے۔ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی مکارانہ اور منافقانہ کردار ادا کیا۔

اور آج بھی اسی طرح بزدلانہ اور خفیہ طریقے سے مکارانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔یہودیوں کے مقابلے میںمسیحی بہتر قوم ہیں۔ حبشہ کے مسیحی نجاشی بادشاہ نے حضرت جعفر طیا ر کی قیادت میں جانے والے مسلمانوں کے وفدکے ساتھ اچھا سلوک کیا ۔اور کفار مکہ کے حوالے کرنے سے انکار کردیاتھا۔ حالانکہ کفار مکہ نے انہیں حضرت مریم کے حوالے سے انہیں بھڑکانے کی بھی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے حوالے سے یہودیوں کے مقابلے میں مسیحی بہتر سوچ رکھتے ہیں۔ مسلمانوں کو ان کے قریب ہونا چاہیے۔ یہودی وہ لوگ ہیں جنہوں نے پیغمبر خدا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ بھی بزدلانہ اور منافقانہ رویہ رکھا کہ وہ اور ان کا خدا لڑے وہ جہاد نہیں کریں گے۔