غیر قانونی اسلحہ منشیات اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز

ہفتہ 26 مئی 2018 21:58

جعفرآ باد 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈی ایس پی سرکل بشیراحمد جمالی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار گل حسن بہرانی نے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کچھ ملزمان محب علی لاڑو کے قریب ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے ہیں ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی ایک خصوصی ٹیم نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب محب علی لاڑو کے قریب چھاپہ لگایا جہاں پر پہلے سے چھپے ہوئے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان شولان بلیدی ،علی مدد بلیدی محب علی بلیدی ساکن محراب پور سندھ کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے دوعدد ٹی ٹی پسٹل پانچ عدد میگزین 15 زندہ گولیاں دوعدد آلہ نقب زنی اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ تین ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع بھی ہے مزید پولیس کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر نے پولیس کی حالیہ کارکردگی جرائم کی شرح کا بھی جائزہ لیا جس میں پولیس کی جانب سے 320 رپوشیاں اور63ا شتہا ری ملزمان کو جوکہ قتل اقدام قتل ڈکیتی رہذنی اور دیگروارداتوں میں ملوث تھے کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ان کے قبضہ سے دو کلاشنکوف 15پسٹل بمعہ18میگزین اور 820زندہ رائونڈ قبضہ پولیس لی گئیں نیز غیررجسٹرڈ کالے شیشے اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زیردفعہ 550کے تحت 12موٹر سائیکل تین کاروں کو قبضہ پولیس میں لیکر قانونی کاروائی کی جارہی ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جارہی ہے ایس ایس پی جعفرآباد نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی اسلحہ منشیات اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں اور اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں انہوں پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنے فرائض صحیح طور پرسرانجام دیں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی سہولت کاروں شرپسند عناصر جوکہ ملکی سالمیت کے لیئے خطرے کاباعث ہیں اور ملک میں ان کے خلاف جاری آپریشن کے تنازعہ میں سختی لائی جارہی ہے ان پر گہری نظر رکھیں اور امن وامان کی بحالی کے لیئے اپنا کردار اد ا کریں