مسلم لیگ ن کی حکومت پر شب خون مار نیوالا جلاوطنی پر مجبو رجبکہ شریف برادران برسر اقتدار ہیں، مرزا جاوید

ہفتہ 26 مئی 2018 23:11

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ء مشیروزیر اعلی پی پی حلقہ171/172کے امید وار مرزا جاوید نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی طر ف سے تین ایٹمی دھماکے کرنیکا اعلان پاکستان کی غیور عوام پر بجلی بن کر گرا 28مئی کا دن یوم تکبیر جب پاکستان ناقابل تسخیر بن گیا تھا ،سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر ایٹمی دھماکے کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور قوم کا بے پنا ہ دبا ؤتھا دوسر ی طرف امریکہ سمیت کم و بیش تمام اقوام عالم پاکستان پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اس کے باوجو د پورے ملک میں یہ نعرہ گونج رہا تھا کہ میاں نوازشر یف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں میاں نواز شریف نے جواب میں پانچ دھماکے کر کے بھارتی چوہدراہٹ کر ہوا میں آڑادیا وہ 28مئی پاکستانی قوم کے لیئے یوم تکبیر کا دب ہے ، وہ ان خیالات کااظہارچنار کورٹس دفتر مسلم لیگ ن پر یوم تکبیر کی منعقدہ تقریب حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا خون کھول رہا تھادوسری طرف وزیر اعظم پاکستان میاںنوازشریف کو امریکی صدر بل کلنٹن کی 25منٹ کی کال میں ایٹمی دھماکے نہ کرنے کی گذارش کرتے ہوئے اس بدلے میں پاکستان کو پانچ بلین ڈالر کی بیش بہا امداد دینے کی پیشکش لیکن اس سے پہلے ہی 28مئی 1998کی سہ پہر 3:16بجے بلوچستا ن چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرنے کا پروگرام طے کیا جاچکا تھا پی اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد ،ڈاکٹر عبدالقدیر خاں،جاوید ارشد مرزا اور فرخ نسیم کی موجودگی میں محمد ارشد نے اللہ اکبر کی صدا بلند کرتے ہوئے بٹن دبایا تو پاکستان گمنامی سے نکل کر ہمیشہ کے لیے امر ہوگیا اسلامی ایٹم بم کی گونج جب پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو وزیر اعظم پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بننے شروع ہوگئے جس کا اعلیٰ کار اس وقت کا جنرل پرویز مشرف بن کر مسلم لیگ ن کی دوتہائی اکثریتی حکومت پر شب خون مار کر شریف براردران کو پابند سلاسل کرکے 9سال تک جلاوطنی پر مجبو رکرنے والا آج مقافات عمل کا شکار اور شریف برادران برسر اقتدار ہیں ۔