صوبائی اسمبلی کاآج کا اجلاس دو لحاظ سے تاریخی ہے ،ایک تو فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونیکی منظوری دی جائیگی ، دوسرا اس اجلاس کیساتھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،حکومتی ارکان سے مثبت روایات کیساتھ سیشن کا اختتام کریں، عنایت اللہ خان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سابق سینئر صوبائی وزیربلدیات و پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کاآج کا اجلاس دو لحاظ سے تاریخی ہے ،ایک تو اس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونیکی منظوری دی جائیگی اوراس تاریخی فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت ہو جائیگی ،دوسری طرف اس اجلاس کے ساتھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کر لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی اسمبلی کی مدت کی تکمیل میں تسلسل سے جمہوریت کے استحکام کے اشارے ملتے ہیں،اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے اپیل کی کہ مثبت روایات کیساتھ سیشن کا اختتام کریں اور آج کے اجلاس کو ہر لحاظ سے یاد گار بنا ئیں،ایوان کے اندر ارکان کے رویہ سے ان کی سیاسی بلوغت ظاہر ہوتی ہے اور یہی ارکان دو ماہ بعد دوبارہ عوام کے سامنے جائیں گے۔انھوں نے کہا صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیادیں ہیں اور قوم کو اس پر فخر کرنا چاہیے کہ ان کے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔