رمضان المبارک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں الله تعالی اجرو ثواب اور اپنی رحمتوں کے خزانے کھول دیتا ہے‘ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں

ہفتہ 26 مئی 2018 23:48

فیصل آباد ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں الله تعالی اجرو ثواب اور اپنی رحمتوں کے خزانے کھول دیتا ہے لہٰذاہمیں اس ماہ مقدس میں ہمیں الله تعالی کی رضا اور حضور اکرم صلی علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ضرورت مندوں کی دل کھول کر امداد کرنا چاہتے ۔

مستحقین کی امداد کرنا اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے ۔ حکومت تنہا غریب عوام کی حاجت روائی نہیں کر سکتی اس سلسلے میں وسائل یافتہ طبقہ کی معاونت بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خواتین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل‘ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ کی عہدیداران و اراکین بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں مستحقین کی حاجت روائی کا درس دیتا ہے جس کے دوران الله تعالی کی رحمتیں حاصل کرنے کے لئے محروم طبقات کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا کہ خدمت خلق جس عنوان سے بھی ہو افضل عبادت ہے جو کسی بھی نعمت سے کم نہیں ۔ارمضان المبارک کا بابرکت مہینہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمینٹے کا لازوال مہینہ ہے لہذا اس ماہ مقدس میں دل کھول کر ضرورت مندوں کی مدد جائے تاکہ وہ رمضان المبارک میں سحری افطاری فیوض سے احسن انداز سے مستفید ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوش قسمتی ہے کہ اس مہینے میں الله تعالی اجر و ثواب اور رحمتوں کو لاتعداد کر دیتا ہے لہذا ہمیں مقدس ماہ کی خیر و برکت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہئے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔