سرگودھا شہر میں گل والا روڈ پر نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کے مبینہ غفلت سے نومولود جاںبحق

اتوار 27 مئی 2018 14:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا شہر میں گل والا روڈ پر نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کے مبینہ غفلت سے نومولود جاںبحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متوفیہ بچی کے لواحقین نے الزام لگایا کہ نومولود بچی کی ہلاکت ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے ہوئی ہے۔ جس کی ہسپتال میں دم توڑنے کی اطلاع پر لواحقین جمع ہو گے جہنوں نے نجی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔ جس پرتھانہ ساجد شہید پولیس موقع پر پہچ گئی اور حالات وواقعات کا جائزہ لیتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :