پیپلز پارٹی کا یکم جون سے انتخابات 2018 کے لیے ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اتوار 27 مئی 2018 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے یکم جون سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹس جاری کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو اور فیصلہ کیا گیا۔ ٹکٹس یکم جون سے جاری کیے جائیں گے۔