افغان عوام کیلئے اقتصادی اور سماجی ترقی ،مواصلاتی رابطوں کے فروغ پر توجہ دینی ہوگی، سرتاج عزیز

افغان عوام کئی دہائیوں سے جنگ کی وجہ سے مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی افغان وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہافغان عوام کیلئے اقتصادی اور سماجی ترقی شاہراہوں کے ذریعے مواصلاتی رابطوں کے فروغ پر توجہ دینی ہوگی، افغان عوام کئی دہائیوں سے جنگ کی وجہ سے مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغانستان کے وفد نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی، افغان وفد کی قیادت افغانستان کے صدر کے مشیر انفراسٹرکچر اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ہمایوں قیومی نے کی، ملاقات میں اقتصادی تعاون تجارت اور توانائی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان عوام کئی دہائیوں سے جنگ کی وجہ سے مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، افغان عوام کیلئے اقتصادی اور سماجی ترقی شاہراہوں کے ذریعے مواصلاتی رابطوں کے فروغ پر توجہ دینی ہوگی، اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مسلسل ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا۔