بٹگرام ،ٹریفک پولیس کا عوامی شکایات پر نوٹس ، اوورلوڈنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹ مالکان کیخلاف کارروائی شروع

اتوار 27 مئی 2018 21:20

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بٹگرام ٹریفک پولیس نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اوورلوڈنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹ مالکان کیخلاف کارروائی شروع کردی متعدد نجی سکولز کے گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کے جرم میں جرمانے عائد کرکے گاڑی ڈرائیورزکو آخری وارننگ دیدی گئی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،سکول بچوں کے والدین اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں میں اپنے بچے سکول نہ بھیجے۔

ٹریفک اہلکار شمریز خان کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بٹگرام ٹریفک پولیس نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک سارجنٹ وارث خان کی خصوصی ہدایات پر شمریز خان اے ایس آئی کی زیر نگرانی نجی سکولزکے متعدد گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کرنے کے جرم میںجرمانے عائد کردی واضح رہے کہ ضلع بٹگرام کے بعض نجی تعلیمی اداروں کے متعدد بچے گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کے باعث عابدی نیند سو چکے ہیں لیکن سکولز انتظامیہ کو اپنے ذاتی فائدے کی پڑی ہے انکو معصوم بچوں کی قیمتی زندگیوں سے کوئی سرو کار نہیں ایک مرتبہ پھرنجی سکولز گاڑیوں میں اوولوڈنگ ہورہی تھی جسکی شکایات عوامی سماجی حلقوں نے ٹریفک سارجنٹ وارث خان کو کرتے ہوئے ان سے کاروائی کا مطالبہ کیا جسکا ٹریفک سارجنٹ نے باقاعدہ نوٹس لیتے ہوئے سینئر ٹریفک اہلکار شمریز خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تاکہ نجی سکولز کے گاڑیاں جوکہ اوورلوڈنگ میں مصروف عمل ہیں انکے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جاسکے اسی مقصد تکمیل پر عملدآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز اوورلوڈنگ کے مرتکب نجی سکولز کے گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جسکے نتیجے میں متعدد سکولز گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے اور انہیں سختی وارننگ دے دی گئی کہ آئندہ اگر کسی گاڑی ڈرائیور نے اوور لوڈنگ کی تو انکو گاڑی سمیت گرفتار کیا جائیگا سینئر ٹریفک اہلکار اے ایس آئی شمریز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کے اندر اوورلوڈنگ کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب یہاں کے عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں پھر کوئی بھی مائی کا لعل اپنے گاڑی میں اوورلوڈنگ کرنے کا جرت نہیں کرسکتا سکول بچوں کے والدین ان گاڑیوں میںاپنے بچے نہ بھیجے جن میں اوورلوڈنگ ہو رہی ہو گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کرنا بہت بڑا جرم ہے شمریز خان کا مزید کہناتھا کہ اوورلوڈنگ کیخلاف آج کی کاروائی وارننگ کی حد تک تھی آئیندہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے ۔