امریکی سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ، مولانا محمد رحمن انور

اتوار 27 مئی 2018 21:21

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) جمعیت علمائے اسلام تناول کے امیر و جامع مسجد گندف کے خطیب مولانا محمد رحمن انور نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ،بامیان اور سومنات کے بتوں کو توڑنے والوں کی روحانی اولاد اب بھی موجود ہے موجودہ وقت کسی صلاح الدین ایوبی کی آمد کا منتظر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امن عالم کے دشمن اپنی کارستانیوں میں مصروف ہیں محکوم قوموں کی آزادی ان کا پیدائشی حق ہے انصاف کے دعوے داروں کو ظلم و ستم و بربریت کیوں نظر نہیں آتی فلسطینی عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی ایک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ناگزیر ضرورت ہے عرب لیگ اور او آئی سی اقوام متحدہ سے فلسطینی عوام کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہے آخر میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ دنیا سے بد امنی بے چینی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو ۔