سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک نگران وزیراعظم نامزد

اعلان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیوز کانفرنس میں کیا

پیر مئی 13:00

سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک نگران وزیراعظم نامزد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات،، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب،، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک بھی موجود تھے۔