پاکپتن ،جوڈیشل حوالات میں دو ملزموں کے درمیان تلخ کلامی پر جھگڑ ا، ایک شدید زخمی

پیر 28 مئی 2018 15:03

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) جوڈیشل حوالات میں مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزموںکے درمیان تلخ کلامی پر جھگڑ ا۔ایک دوسرے پر شدید تشدد سے ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد اسحاق جب قیدیوں لے کرجوڈیشل حوالات میںآیا اور ان ہتھکڑیاں کھول دیں تو دو قیدی وسیم ولد بشیر اور لطیف آپس میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑ پڑے ،ملزم لطیف نے شدید تشد د کا نشانہ بنا کر قیدی وسیم ولد بشیر شدید ذخمی کر دیا ۔اطلا ع ملنے پر پولیس تھانہ فرید نگر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 شدید زخمی قیدی وسیم ولد بشیرکو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :