نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ لٹک گیا،

شہباز شریف اور محمود الرشید کی ہونے والی ملاقات ملتوی

پیر 28 مئی 2018 16:45

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ لٹک گیا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ ایک روز کیلئے لٹک گیا ہے اور آج بروز منگل وزیراعلیٰ شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اچانک صبح بارہ بجے ملتوی کر دی گئی ملاقات ملتوی کرنے کی اطلاع اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کو فون کر کے دی گئی جبکہ محمود الرشید سے ملاقات ملتوی کرنے کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی ملتوی کی اطلاع وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے انہیں دی گئی لیکن ملاقات ملتوی کرنے کی وجوہات کے بارے میں انہیں بھی نہیں بتایاگیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کیلئے ہونے والی پہلی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کا نام شارٹ لسٹ کر لیا گیا تھا اور دونوں رہنمائوں کے درمیان نام پر اتفاق ہوگیا تھا ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امکان ہے کہ آج بروز منگل ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا اب جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد جسٹس (ر)ناصر الملک کا نام بطور نگران وزیراعظم کے کر دیا گیا امید یہی ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کر لیا جائیگا۔